ڈاکٹروں کی مبینہ طبی غفلت، بزرگ مریض کو غلط دوا دینے کی ویڈیو وائرل

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کراچی کے ایک اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بزرگ والد کو اسپتال کے عملے کی جانب سے غلط دوا دی گئی۔ ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ دوا پر درج نام اورعمر ان کے والد سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ وہ دوا ایسی بیماری کے لیے تھی جس میں ان کے والد مبتلا ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ میں 20 کلو وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟

وائرل ویڈیو میں خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے اسپتال کے عملے سے دوا کے بارے میں استفسار کیا تو عملے نے بتایا کہ یہ تھائیرائیڈ کی دوا ہے۔ خاتون کے مطابق ان کے والد کو تھائیرائیڈ کی کوئی بیماری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود عملے نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

خاتون نے ویڈیو میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد بزرگ ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے ساتھ اس طرح کی لاپرواہی برتی جائے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ کسی غلط فہمی کا نہیں بلکہ واضح ثبوت کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسپتال انتظامیہ اور طبی عملے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کا اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سر درد کے علاج کا بھیانک انجام، خوفناک تجربے نے خاتون کی زندگی داؤ پر لگا دی

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ڈاکٹرز اور عملے کی نااہلی، فرائض میں غفلت اور مریضوں یا ان کے ورثا کے ساتھ ناروا سلوک جیسے سنگین مسائل کو روکنے کے لیے سخت قانون سازی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجرم ڈاکٹرز کو جوابدہ بنانے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

کئی دیگر صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اس واقعے کا نوٹس لے اور ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک

فیس بک کا ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تجربہ

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

ویڈیو

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب