شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کرکٹر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سابق کپتان شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ بطور کھلاڑی انہوں نے پی ایس ایل کے 10 سال کے ہر لمحے کو بھرپور انجوائے کیا اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہیں۔

شعیب ملک نے مزید کہاکہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے جذبہ اور محنت کی لگن کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ اور 2019 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

تاہم 44 سالہ آل راؤنڈر نے 2021 کے بعد سے قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی، مگر وہ پی ایس ایل اور دیگر ٹی20 لیگز میں کھیلتے رہے۔

شعیب ملک نے پی ایس ایل کے تمام 10 سیزنز میں حصہ لیا اور اس دوران کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی۔ 2025 میں انہوں نے اپنا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘