پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ مزید بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان پر پاکستان کا انتہائی سخت ردعمل، فضائی حدود میں عبوری پابندیوں کا نفاذ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان سیف نے تصدیق کی کہ پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

پی اے اے کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں کے ساتھ ساتھ فوجی پروازیں بھی اس پابندی کے تحت آئیں گی۔

بھارتی طیاروں پر یہ پابندی اب 24 فروری صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی، جس کا نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود پابندی میں 8 مرتبہ توسیع ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا اپنی فضائی حدود 2 دن کے لیے جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اس بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا