اسپین میں ٹرین حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، بارسلونا کے قریب ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور ہلاک اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ محض 2 روز قبل جنوبی اسپین میں پیش آنے والے ہولناک ٹرین تصادم کے بعد پیش آیا ہے، جس میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
🔴 #EnVideo | España
📌 Un tren descarriló tras impactar un muro de contención que se precipitó sobre la vía férrea.
📌 El siniestro se produjo en línea R4 de Rodalies dirección Barcelona, entre los municipios catalanes de Gelida y Martorell.
📌 Autoridades informaron que… pic.twitter.com/UooC1HBau3
— Extra News Mundo (@extranewsmundo) January 21, 2026
ہسپانوی ایمرجنسی سروسز کے مطابق منگل کے روز بارسلونا کے نواحی علاقے میں ایک کموٹر ٹرین اس وقت پٹڑی سے اتر گئی جب بارشوں کے باعث ایک حفاظتی دیوار منہدم ہو کر ریل کی پٹری پر آ گری۔ حادثے میں ٹرین ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ ٹرین میں سوار تمام 37 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسپین میں تیز رفتار ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 39افراد ہلاک، درجنوں زخمی
یہ حادثہ سانت سادورنی دانویا اور جیلیدا اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا، جو بارسلونا سے تقریباً 35 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث کاتالونیا کے متعدد ریلوے روٹس پہلے ہی بند کیے جا چکے تھے۔
کاتالونیا کے قائم مقام صدر البرٹ دالماؤ میرانڈا نے کہا ہے کہ متاثرین کی حفاظت اور امداد کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیوار کا گرنا حالیہ بارشوں کے سبب انفراسٹرکچر کی کمزوری کا نتیجہ تھا۔
“No hay ningún tren llegando”: Sacan los audios de la llamada del maquinista que alertó al #Adif del descarrilamiento de su tren, previo a que otro tren lo impactara dejando al menos 40 persona sin vida en #España.
📹: @eldiarioes pic.twitter.com/aYPU4qVJO9
— quiero tv (@quierotv_gdl) January 21, 2026
واضح رہے کہ اس حادثے سے 2 روز قبل اسپین کے جنوبی صوبے کوردوبا کے علاقے آدموز کے قریب 2 تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، اور تحقیقات ریل کی پٹری میں ممکنہ تکنیکی خرابی اور ویلڈنگ کے بگاڑ پر مرکوز ہیں۔
اسپین میں حالیہ ٹرین حادثات نے ریلوے نظام کی حفاظت اور انفراسٹرکچر کی حالت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔













