اسپین میں تیز رفتار ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 39افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی اسپین کے علاقے اندلس میں 2 تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتوار کی شام قرطبہ کے قریب قصبے آدموز کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد پورے ملک میں سوگ کی کیفیت ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست اڑیسہ میں خوفناک ٹرین حادثہ، 300 افراد ہلاک، 900 زخمی

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مالاگا سے میڈرڈ جانے والی ایک تیز رفتار ٹرین اچانک پٹڑی سے اتر گئی اور مخالف سمت سے آنے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں ٹرینیں پٹری سے اتر گئیں اور کئی بوگیاں الٹ کر قریبی ڈھلوان پر جا گریں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر 5 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی، تاہم بعد میں تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی۔

اندلس کے ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 73 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 30 کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی کارروائیاں رات گئے تک جاری رہیں، کیونکہ بوگیاں بری طرح مڑ چکی تھیں اور مسافر ان کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔

فائر بریگیڈ کے ایک عہدیدار کے مطابق زخمیوں تک پہنچنے کے لیے ملبہ ہٹانا انتہائی مشکل تھا اور بعض اوقات جان بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ میں کرین گرنے سے مسافر ٹرین حادثے کا شکار، ہلاکتوں کی تعداد 31ہوگئی

عینی شاہدین اور زندہ بچ جانے والے مسافروں نے حادثے کو انتہائی خوفناک قرار دیا۔ ایک مسافر خاتون نے بتایا کہ زور دار جھٹکے کے بعد ٹرین اچانک رک گئی، روشنی بند ہو گئی اور سامان مسافروں پر گرنے لگا۔ بچوں کے رونے اور زخمیوں کی چیخ و پکار نے منظر کو مزید دل دہلا دینے والا بنا دیا۔ ایک اور مسافر نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی ہارر فلم ہو۔

اسپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی دردناک رات ہے اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

شاہِ اسپین فلپ ششم اور ملکہ لیٹیزیا نے بھی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فرانس کے صدر اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے تعزیت کے پیغامات بھیجے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ اور اندلس کے بڑے شہروں کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے نیٹ ورک کے مطابق ٹریک حال ہی میں جدید بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ