امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ اقوام متحدہ کی جگہ لینے کے لیے نہیں بنایا جا رہا، بلکہ اس کا مقصد عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک اضافی اور مؤثر فورم فراہم کرنا ہے۔
🇺🇳 UN vs Trump’s “Board of Peace”
UN Deputy Spokesperson said, “The Board of Peace has been authorized by the Security Council for its work on Gaza — strictly for that. We’re not talking about the wider operations or any of the aspects that have been in the media for the last… pic.twitter.com/XWx3tGeSLF
— Drop Site (@DropSiteNews) January 20, 2026
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کے متبادل کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایک عالمی ادارہ ہے جس کا اپنا کردار اور دائرہ اختیار ہے، جبکہ بورڈ آف پیس ایک الگ نوعیت کا فورم ہوگا جو مخصوص تنازعات اور امن سے متعلق امور پر توجہ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اس بورڈ کا قیام عالمی سطح پر امن کے فروغ، ثالثی اور تیز رفتار فیصلوں کے لیے ایک عملی پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ امریکا اقوام متحدہ کو کمزور کرنا یا اس کی جگہ کوئی نیا ادارہ قائم کرنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت ایسے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو تنازعات کے فوری اور مؤثر حل میں مدد دے سکیں، اور بورڈ آف پیس اسی مقصد کے تحت زیر غور ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان کو اقوام متحدہ سے متعلق پھیلنے والی قیاس آرائیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔














