ویڈیو: قومی اسمبلی میں ڈرامائی یوٹرن، آصفہ بھٹو کی پرچی نے قادر پٹیل کی تقریر بدل دی

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کراچی کے سانحہ گل پلازہ پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سانحے کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر تنقید بھی کی۔

ایوان میں تقریر کے دوران جب عبدالقادر پٹیل کی تنقید شدت اختیار کر رہی تھی تو خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایک پرچی تحریر کر کے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری کو دی، جسے شازیہ مری نے عبدالقادر پٹیل تک پہنچایا، جس کے بعد انہوں نے اپنا لب و لہجہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کسی مسئلے کا حل نہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا، ملین مارچ کا اعلان

شازیہ مری کی جانب سے پرچی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے سامنے آئے۔ ایک صارف شیراز احمد شیرازی نے لکھا کہ پرچی آئی تو قادر پٹیل ٹھنڈے ہو گئے، ورنہ سخت مؤقف جاری تھا۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ تقریر دلچسپ ہو رہی تھی مگر پرچی نے سارا ماحول بدل دیا۔ حق نواز نامی صارف کا کہنا تھا کہ ایک پرچی کے بعد قادر پٹیل کی آواز ہی بند ہو گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کے مصروف تجارتی علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں 17 جنوری کی شب لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 34 گھنٹے تک مسلسل کارروائی جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

حکام کے مطابق اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ہیلپ ڈیسک کے مطابق 81 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘