پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں آپس میں الجھ پڑے، بیرسٹر گوہر کو بھی نہ بخشا

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین قومی اسمبلی، اقبال افریدی اور خرم شہزاد کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں شدید جھگڑا ہو گیا۔ یہ واقعہ جمعے کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش آیا جب دونوں اراکین ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے رہے اور معاملہ ہاتھا پائی کی نوبت تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات، شہریار آفریدی کو جلسے میں تقریر نہ کرنے دی گئی

اقبال آفریدی اور خرم شہزاد کے درمیان تلخ کلامی پارلیمنٹ کی لابی میں شروع ہوئی جہاں دونوں اراکین پارٹی کے اندرونی معاملات پر بحث کر رہے تھے۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقبال افریدی اور خرم شہزاد ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا کر بات کر رہے ہیں اور پارٹی کی قیادت پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک موقع پر ایک رکن کہتے سنے گئے کہ ’تم لوگ پارٹی نہیں چلا رہے، قواعد کے مطابق بات کرنے دی جائے۔‘ جبکہ دوسرا کہہ رہا ہے کہ اندر چل کر بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی، لیکن انہیں بھی اراکین کی جانب سے سخت الفاظ سننے پڑے۔

بیرسٹر گوہر نے دونوں کو الگ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ’یہ طریقہ درست نہیں ہے۔‘ مگر جھگڑا جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

 ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آس پاس موجود دیگر اراکین اور صحافی بھی یہ منظر دیکھ رہے ہیں اور کئی لوگوں نے موبائل فونز سے ریکارڈنگ کی۔ی ہ واقعہ پی ٹی آئی کے اندرونی تنازعات کی عکاسی کرتا ہے، جو حالیہ دنوں میں پارٹی کی قیادت اور اراکین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے سامنے آرہے ہیں

یہ جھگڑا پی ٹی آئی کے اندرونی اجلاس کے بعد پیش آیا، جہاں اراکین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی کی قیادت نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب، سرغنہ سمیت 9 ملزمان گرفتار

شہر قائد میں ڈاکو راج، 46 ہزار سے زائد وارداتیں، 65 شہری قتل، 182 زخمی

دلجیت دوسانجھ کے اندور کنسرٹ میں ’پٹیالہ پیگ‘ سمیت 4 گانوں پر پابندی

خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ، اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو بچا لیا

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

ویڈیو

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

سندھ میں صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، نوکوٹ میں ساڑھے 12 کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم زبوں حالی کا شکار

انور مسعود: شعر و سخن کا جادو، قہقہوں کا سفر

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ