نجی اسکول والدین کو مخصوص دکانوں سے کتب و یونیفارم خریدنے پر مجبور نہیں کر سکتے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی نجی تعلیمی ادارہ والدین کو کسی مخصوص دکان یا وینڈر سے درسی کتب، یونیفارم یا دیگر تعلیمی اشیا خریدنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ادارے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر تعلیم کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (پروموشن اینڈ ریگولیشن) آرڈیننس 1984 کے سیکشن 7A(10) کے تحت کسی بھی نجی اسکول کو والدین یا سرپرستوں پر مخصوص آؤٹ لیٹس سے کتب، یونیفارم یا اسکول سے متعلق دیگر اشیا خریدنے کا پابند بنانے کی اجازت نہیں۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اگر کوئی نجی تعلیمی ادارہ والدین پر دباؤ ڈالے یا انہیں مخصوص دکانوں سے سامان خریدنے پر مجبور کرے تو اسے قانون کی سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ ایسے اسکولوں کے خلاف جرمانے سمیت دیگر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کی فوری شکایت متعلقہ ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی (ڈی آر اے) کو دیں، جو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں قائم ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے سٹیزن ریلیشن شپ مینجمنٹ (CRM) پورٹل پر بھی آن لائن شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ والدین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم