آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف حصوں میں سرد ہواؤں اور بالائی فضائی نظام کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے، جبکہ بعض علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید برفباری نے ملک کے بالائی علاقوں کو مفلوج کر دیا، فوجی ریسکیو آپریشن، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے الرٹس جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام اور رات کے اوقات میں جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں برفباری کے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، دھیرکوٹ میں عمارتیں گرنے سے نقصان

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟