ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم سے باہر

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 15 رکنی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس میں عاقب جاوید، مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا نے شرکت کی اور ٹیم کے ناموں کے ساتھ ساتھ کپتان کے انتخاب کا بھی اعلان کیا۔ اس اسکواڈ کے لیے سلمان علی آغا کو پاکستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا دوہرا معیار، بنگلہ دیش کا ساتھ دینے پر پاکستان کو تنہائی کی دھمکی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نیشنل سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اور عثمان طارق کو شامل کیا ہے۔ علاوہ ازیں ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ، فارم اور فٹنس کے حوالے سے کیا گیا ہے تاکہ پاکستان مضبوط اسکواڈ کے ساتھ عالمی مقابلوں میں حصہ لے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جائیں گے، جس میں پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

سلیکشن کمیٹی نے بتایا کہ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا توازن قائم کیا گیا ہے تاکہ بہترین کارکردگی کے امکانات بڑھ جائیں اور پاکستان عالمی سطح پر مضبوط نمائندگی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp