بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے 12 فروری کے ریفرنڈم اور 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مسلح افواج کو اعلیٰ ترین سطح پر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی امداد سے شمالی بنگلہ دیش میں بڑا طبی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

آرمی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران انہوں نے آئندہ انتخابات کو ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے فیصلہ کن مرحلہ قرار دیتے ہوئے شفاف، آزاد اور پُرامن انتخابی ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد کے تحفظ میں مسلح افواج کا کردار نہایت اہم ہے۔

چیف ایڈوائزر نے افواج سے غیر جانبداری، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن اور سول انتظامیہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 9 بھارتی افسران اچانک فرار، تحقیقات شروع

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے عوام کو ریاست کے مستقبل پر رائے دینے جبکہ انتخابات کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا، اور اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم