بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، احتجاجی ریلیاں، جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام نے 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے خلاف یومِ سیاہ منایا۔

آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں پُرامن مگر بھرپور عوامی ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی احتجاج اور ہڑتال کرکے بھارت کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔

آزاد کشمیر بھر میں نکالی گئی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شرکا نے شرکت کرتے ہوئے قابض بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا اور آزادی کے مطالبے کو دہرایا۔

ریلیوں کے دوران شرکا نے واضح طور پر کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قائم بھارتی قابض نظام نہ تو کسی قانونی اور نہ ہی اخلاقی جواز کا حامل ہے اور وہ بندوق کے سائے میں چلنے والی حکمرانی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے اور بھارتی مظالم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

شرکا نے کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ان کا آئینی اور سیاسی حق چھین لیا، اور کشمیری عوام پر بے تحاشہ ظلم و جبر کیا گیا۔ اس کے باوجود بھارت یوم جمہوریہ منا کر خود کو جمہوری ملک ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو شرکا کے مطابق سراسر غیر جمہوری اقدام ہے۔

عوام نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے سوال کیاکہ کیسے ایک فاشسٹ، ظالم اور دہشتگرد ملک کو جمہوری کہا جا سکتا ہے۔

شرکا نے مزید کہاکہ بھارت میں بسنے والے ہندو بھی غیر محفوظ ہیں اور وہ بھی خالصتان کے نعرے بلند کر رہے ہیں، جو بھارت کی اندرونی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس سے بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

یہ عوامی سرگرمیاں کشمیری عوام کے اجتماعی شعور اور ان کے حق خودارادیت پر قائم رہنے کی علامت ہیں۔

شرکا نے کہاکہ بھارت اپنے ناپاک اقدامات کے ذریعے کشمیری عوام کے سیاسی، آئینی اور انسانی حقوق سلب کر چکا ہے، لیکن وہ اسے دنیا کی نظروں سے چھپا نہیں سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان، اسرائیل کی حمایت پر کانگریس کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

پنجاب حکومت ق لیگ کو دینے کے معاہدے پر عملدرآمد ہوتا تو مریم آج وزیر اعلیٰ نہ ہوتیں، اب ان کے خلاف ن لیگ کے اندر دھڑا بن رہا ہے، غلام مصطفیٰ ملک

دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی وجود کی سلامتی کا معاملہ، کامیابی کے سوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کی سیکیورٹی واپس لیے جانے کی اطلاعات درست ہیں، پارٹی ترجمان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، پیٹرول 8 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا

ویڈیو

پنجاب حکومت ق لیگ کو دینے کے معاہدے پر عملدرآمد ہوتا تو مریم آج وزیر اعلیٰ نہ ہوتیں، اب ان کے خلاف ن لیگ کے اندر دھڑا بن رہا ہے، غلام مصطفیٰ ملک

سروائیکل کینسر پاکستانی خواتین کی صحت کے لیے سنگین خطرہ، وجوحات کیا؟ ذمہ دار کون؟

نئے صوبے، ریفرنڈم میں عوام سے کیا سوال کیا جائے گا؟ تحریک انصاف کو ریلیف ملنے کا امکان

کالم / تجزیہ

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے

کیا ایٹمی حملے ممکن ہیں ؟

اقبال اور سعودی عرب