انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل سے ایک فتح دور

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہراکر سپر سکس میں داخل

ہرارے میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے 211 رنز کا ہدف نہایت آسانی سے حاصل کر لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو بہتر بھی ثابت ہوا۔

گرین شرٹس نے صرف 18 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر کامیابی اپنے نام کی جو ہدف 197 گیندیں قبل مکمل کیا گیا۔

پاکستان کی فتح میں سمیر منہاس نے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے 39 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 59 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے پراعتماد کھیل نے میچ یکطرفہ بنا دیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 29ویں اوور میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیوی بلے باز ہیوگو بوگیو 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیے: انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستانی بولرز نے اجتماعی طور پر بہترین کارکردگی دکھائی۔ عدال سبحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ علی رضا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مومن قمر اور محمد صیام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم سپر 6 مرحلے میں 2 پوائنٹس کے ساتھ داخل ہوئی ہے جو اس نے زمبابوے کے خلاف فتح کے بعد حاصل کیے تھے۔ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے دونوں سپر 6 میچز جیتنے ہوں گے۔ سپر 6 مرحلے کا دوسرا اور اہم ترین میچ قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف یکم فروری کو کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے ہرا دیا

واضح رہے کہ سپر 6 کے ہر گروپ کی سرفہرست 2 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جبکہ 16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم

سمیر منہاس، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، عثمان خان، احمد حسین، فرحان یوسف (کپتان)، حذیفہ احسن، محمد شایان، عبدالصبحان، مومن قمر، محمد سیام، علی رضا۔

نیوزی لینڈ ٹیم

مارکو الپے (وکٹ کیپر)، ہیوگو بوگ، ٹام جونز (کپتان)، سنیہتھ ریڈی، جیکب کوٹر، برینڈن میٹزوپولوس، جسکرن سندھو، کیلم سیمسن، میسن کلارک، ہنٹر شور، لیوک ہیریسن۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم