پاکستانی ٹی وی شو میں خواتین ٹک ٹاکرز کا جھگڑا، بال کھینچنے کی ویڈیو وائرل

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول ٹیلی ویژن پروگرام 21 ایم ایم شو میں خواتین ٹک ٹاکرز عالیہ ستار اور آسیل لارنس کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز میں لڑائی ہو رہی ہے۔ عالیہ ستار نے آسیل لارنس کے بال پکڑ لیے اور بعد میں جوتا بھی اتار کر پھینکا۔ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب آسیل نے دعویٰ کیا کہ عالیہ نے ان کے گانے کو چلنے نہیں دیا اور ایک دوسرے کو کہا کہ ان کو حسد ہو رہا ہے۔ بعد میں میزبان نے لڑائی روکنے کے لیے مداخلت کی۔

ٹک ٹاکرز کے درمیان یہ جھگڑا وائرل ہوا تو صارفین نے اسے سستا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ مکمل ڈرامہ ہےصرف لوگوں کو شو دیکھنے پر مجبور کرنے کے لیے جھوٹی لڑائی کی گئی ہے‘۔

ایک اور نے تبصرہ کیا، ’یہ ملک میں آخر کیا ہو رہا ہے؟‘ ایک فین نے تو شو پر پابندی لگانے کی تجویز دی اور کہا کہ ’میزبانی بھی خراب، شو بھی خراب‘۔  ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ آپ کا شو وائرل نہیں ہو رہا تو ان طریقوں کا استعمال بند کریں ایک اور نے لکھا کہ یہی ہوتا ہے جب آپ شو میں گلی محلوں کے لوگوں کو مدعو کرتے ہیں۔

اس شو کی میزبانی کئی سالوں تک متھیرا نے کی تھی لیکن اب یونس خان اس کو ہوسٹ کر رہے ہیں جو حال ہی میں خبروں میں اس لیے آئے ہیں کہ وہ لائیو ٹی وی پر جھگڑوں اور تنازعات کو ہوا دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا