کیا میٹرو میں اسٹنٹ کرنے پر بالی ووڈ اداکار ورون دھون پر جرمانہ عائد کیا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی جانب سے ممبئی میٹرو کوچ کے اندر جسمانی ورزش (پل اپس) کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔ تاہم اب اداکار کی ٹیم نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ورون دھون پر کسی بھی قسم کا جرمانہ یا قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ورون دھون کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی جرمانے سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ بیان کے مطابق ممبئی میٹرو حکام کی جانب سے جاری کیا گیا سوشل میڈیا پوسٹ بھی ہٹا لیا گیا ہے جس کے بعد اس معاملے سے متعلق تمام غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ورون دھون قوانین، عوامی نظم و ضبط اور ممبئی میٹرو انتظامیہ کی کوششوں کا بھرپور احترام کرتے ہیں۔ اداکار کی ٹیم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس معاملے سے متعلق کوئی زیر التوا مسئلہ موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعود بالی ووڈ اسٹار ورن دھون سے مشہور اداکار ؟ جویریہ سعود کا انکشاف

واضح رہے کہ ورون دھون کی فلم بارڈر 2 کو گلشن کمار اور ٹی سیریز نے جے پی دتہ کی جے پی فلمز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز میں بھوشن کمار، کرشن کمار، جے پی دتہ اور ندھی دتہ شامل ہیں جبکہ ہدایت کاری انوراگ سنگھ نے کی ہے۔

جے پی دتہ کی بلاک بسٹر فلم بارڈر 1997 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سنی دیول، جیکی شروف، سنیل شیٹی، اکشے کھنہ، پونیت اسر، سدیش بیری اور کل بھوشن کھربندہ نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ فلم میں تبو، پوجا بھٹ، راکھی گلزار، شربانی مکھرجی، سپنا بیدی اور راجیو گوسوامی بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ