لاہور گٹر حادثہ: لاشیں ملنے کے باوجود فیک نیوز کا دعویٰ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بیان پر نیا تنازع

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والی ماں اور بچی کی لاشیں طویل اور مشکل ریسکیو آپریشن کے بعد برآمد ہو چکی ہیں، تاہم اس افسوسناک واقعے پر سیاسی بیانات نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے واقعے کو فیک نیوز قرار دینے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات بھی اسی نوعیت کا بیان دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، سیوریج لائن میں گرنے والی ماں اور بچی کی لاشیں برآمد، تحقیقات کا آغاز

ایسے وقت میں جب لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والے گٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اس کے باوجود اس واقعے کو فیک نیوز قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافیوں کی جانب سے سوال کیے جانے پر ڈپٹی اسپیکر نے حادثے کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹی خبر قرار دیا۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے ایک روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی داتا دربار کے سامنے ماں اور بچی کے مین ہول میں گرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد کسی ایسے واقعے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ماں اور بچی کے سانحے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شدید رنجیدہ، غفلت کے مرتکب کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

تاہم بعد ازاں خاتون اور کمسن بچی کی لاشیں ملنے کے بعد صورتحال واضح ہو گئی اور حادثے کی تصدیق سامنے آ گئی۔ اس پیش رفت کے باوجود سرکاری سطح پر متضاد بیانات سامنے آنے پر عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق حکومتی مؤقف پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا