آمدن سے زائد اثاثے، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی 3 فروری کو طلب

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر امجد علی، جو اسمبلی میں کرپشن فری معاشرے کے بارے میں طویل تقریریں کرنے اور دوسروں کو ’ایمانداری کے سرٹیفکیٹس‘ تقسیم کرنے کے لیے جانے جاتے تھے، اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے اثاثوں کے معاملے میں طلب کر لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر امجد علی کو 3 فروری 2026 کو اسلام آباد میں پیش ہونا ہے، کیونکہ ان کے ظاہر کردہ آمدنی اور اثاثوں میں کچھ تضاد پایا گیا ہے۔ لگتا ہے کہ تقریروں کا دور ختم ہو گیا اور اب احتساب کا وقت ہے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا مائنز بل، پی ٹی آئی کمیٹی کے اعتراضات، علی امین گنڈاپور تنہا رہ گئے؟

ڈاکٹر امجد علی نووارد سیاستدان نہیں ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں اہم عہدے سنبھالے ہیں۔ اس وقت ہاؤسنگ وزارت سے منسلک ہیں، 2018 سے 2023 تک صوبائی وزیر برائے معدنیات رہ چکے ہیں اور اس سے قبل چیف منسٹر کے خصوصی معاون برائے ہاؤسنگ رہے ہیں۔

وہ 3 مرتبہ سوات کے حلقوں سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے 2013–2018، 2018–2023، اور پھر 2024 سے دوبارہ۔ علاوہ ازیں وہ ٹھیکیدار پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتنے زیادہ وزارتوں اور اختیارات کے باوجود ان کے اثاثے کس طرح اچانک آمدنی سے بڑھ گئے، یہ سوال اب عوام کے سامنے ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان پارٹی کے لیے کتنا بڑا دھچکا ثابت ہوئے؟

پی ٹی آئی کا نعرہ کرپشن کے خاتمے کا تھا، لیکن لگتا ہے کہ صفائی سب سے پہلے اپنے اندر سے شروع کرنا ہوگی۔ دوسروں پر الزام لگانا آسان تھا، لیکن اب قانون نے خود دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا