امارات نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت اسٹار بلے باز محمد وسیم کریں گے۔ ایونٹ کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کی پردہ پوشی، ٹی 20 ورلڈ کپ کی سری لنکا منتقلی کا مطالبہ

یو اے ای نے عمان میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر کے سپر 6 مرحلے میں جاپان کے خلاف فتح حاصل کر کے 20 ٹیموں پر مشتمل عالمی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

یو اے ای اسکواڈ

محمد وسیم (کپتان)، علی شان شرفو، آریانش شرما، دھرو پراشر، حیدر علی، ہرشِت کوشک، جنید صدیق، مایانک کمار، محمد عرفان، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، روہید خان، صہیب خان اور سمرن جیت سنگھ۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی کپتان ہوں گے

ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت ہوں گے، جبکہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسر عرفات فاسٹ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ زمبابوے کے اسٹینلے چیوزا ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

یو اے ای اس سے قبل 2 مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کر چکا ہے، جہاں سنہ 2014 اور سنہ 2022 میں ٹیم گروپ مرحلے تک محدود رہی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

ورلڈ کپ سے قبل یو اے ای آئرلینڈ کے خلاف 2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلے گا۔ اس کے بعد ٹیم ورلڈ کپ روانہ ہوگی جہاں وہ 3 فروری کو نیپال اور 6 فروری کو اٹلی کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

یو اے ای اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز 10 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاکستانی ٹیم ٹائٹل جیت سکے گی؟ راشد لطیف کا تبصرہ

گروپ ڈی میں یو اے ای کو کینیڈا، افغانستان اور جنوبی افریقہ جیسے مضبوط حریفوں کا سامنا بھی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟