میران شاہ میں شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں پاک فوج کے زیر انتظام منعقد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی میرانشاہ میجر جنرل عادل افتخار نے جرگے کے شرکا کا استقبال کیا اور شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ تشکر: شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران کا خصوصی جرگہ، افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
جرگے میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور شرکا کو علاقے میں سرگرم دہشتگرد عناصر کی جانب سے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
خوارج کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچانے کے خلاف لائحہ عمل اور اقدامات پر مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان؟
قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔
جرگے کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔













