سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، مقامی و عالمی مارکیٹ میں مندی کا رجحان

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قدر گھٹ گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 25 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 21 ہزار 862 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا چار لاکھ 38 ہزار 839 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 255 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 895 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 2 ہزار 63 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 9 ہزار 6 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں