آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر صدر، وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے، امید ہے مستقبل میں بھی جیت کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی20 میچ میں شکست دے کر 7 سال بعد سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟