ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی امید، خامنہ ای کا انتباہ

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی امید ظاہر کی ہے جبکہ ایرانی سپریم لیڈر نے خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے حملہ کیا تو پورے خطے میں جنگ چھڑ جائے گی۔

ایرانی رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بالکل ایسا کہہ سکتے ہیں۔ ’ہم نے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور جنگی جہاز وہاں بھیجے ہیں، بہت قریب ہیں، چند دنوں میں وہاں پہنچ جائیں گے۔‘

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا کوئی معاہدہ کرلے گا۔ ’اگر معاہدہ نہیں ہوتا تو ہمیں پتا چل جائے گا کہ وہ درست تھے یا نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں متاثر، عالمی ایئرلائنز الرٹ

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی حکومت سے بات چیت کی جائے تو ممکنہ طور پر یہ ایک قابل قبول معاہدہ ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے ہفتے کی رات ایران کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پر بات کی اور ماضی میں ایران میں پرامن احتجاجی مظاہرین کو قتل کرنے پر فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

اس پر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اگر امریکا  جنگ شروع کرتا ہے تو پورے خطے میں جنگ پھیل جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا  کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر جنگ شروع کی تو یہ ایک ’علاقائی جنگ‘ بن جائے گی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا  کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر اس نے جنگ شروع کی تو اس کا اثر پورے خطے پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ شروع نہیں کرتا، لیکن اگر امریکا  ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایرانی قوم جواب دے گی۔

جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ ایران پر ان کا حتمی فیصلہ کیا ہو گا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

ایران کے جنرل امیر حاتمی نے ایک پر عزم لہجے میں کہا کہ ایران کے فوجی اور دفاعی تیاری اس وقت انتہائی مستحکم ہیں اور وہ خطے میں دشمن کی تمام حرکات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی، برطانیہ کا قطر میں ٹائفون جنگی طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ

ایران کے پارلیمنٹ میں بھی جنگی لہجہ دیکھا گیا، جہاں اسپیکر نے کہا کہ یورپی یونین کی فوجیں اب ایران کی نظر میں دہشت گرد گروہ بن چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی دوران ایران کے دارالحکومت تہران میں 2 دھماکے ہوئے، جن میں ایک دھماکہ بندر عباس میں ہوا، جس میں ایک بچی ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسرے دھماکے میں 5 افراد کی ہلاکت کی خبر موصول ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟