پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ایک ساتھ 4 تعطیلات، مریم نواز کا عوام کے لیے اہم پیغام

اس موقعے پر انہوں نے الیکٹرو بس کے جدید آٹومیٹک واشنگ پلانٹ اور چارجنگ سٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق واشنگ پلانٹ میں الیکٹرو بسوں کی صفائی اور خشک کرنا آٹومیٹک طریقے سے کیا جاتا ہے اور پانی کی ری سائیکلنگ کے ذریعے دوبارہ استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ چارجنگ اسٹیشن، جو یو ٹونگ کمپنی کا جدید ترین 160 کلوواٹ اسٹیشن ہے بس کو تقریباً 105 منٹ میں مکمل چارج کرتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ گرین الیکٹرو بس کے نئے روٹس جلد دریافت کیے جائیں اور چارجنگ سسٹم شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔

انہوں نے مسافروں کی تعداد کے پیش نظر مزید بہتر انتظامات کی بھی ہدایت دی اور 1500 نئی بسوں کے لیے ٹائم لائن طلب کی۔

مزید پڑھیے: بلوچستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال لی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ نے گرین بس پراجیکٹ کے کاربن کریڈٹس کلیم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے الیکٹرو بس کے عملے کے جذبے کو خاص طور پر سراہا جو سپیشل افراد کی معاونت بھی فراہم کر رہا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گرین بس کی لانچنگ سے پنجاب میں رائیڈر شپ کے ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس سروس پراجیکٹ جلد شروع کرنا چاہتے ہیں اور مختلف مقامات پر مسافروں کے انتظار کے لیے مزید بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام کو آرام دہ اور محفوظ سفر کی بہترین سہولت میسر ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: منتیں، چیخیں اور سپریم کورٹ کے باہر کا منظر، سہیل آفریدی پریشان، مریم نواز نے سب کو ہلا دیا

ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ ٹریول سسٹم عوام کے لیے آسان اور تیز سفر کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور الیکٹرک بسیں فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔

سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوثر خان نے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 1.55 کروڑ سے زائد مسافر الیکٹرو بس پر سفر کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ کو یہ بھی بتایا گیا کہ38  خواتین اور 15 لاکھ سے زائد طلبہ مفت سفر سے مستفید ہو چکے ہیں اور تقریباً ساڑھے 7 لاکھ بزرگ اور 3 لاکھ سپیشل افراد بھی مفت سفر کر چکے ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہر بس میں 6 کیمروں سے ڈیجیٹل نگرانی کی جاتی ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ڈرائیورز کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور پنجاب بھر میں 80 لاکھ سے زائد افراد کو ٹی کیش کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق حکومت پنجاب خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے ’ایمپاور ہر پروجیکٹ‘ بھی چلا رہی ہے اور ای بس اسٹیشنز پر بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے خصوصی ٹک شاپس قائم کی گئی ہیں۔ لاہور میں اب تک 10 خواتین کو نئے بس سٹاپس پر ٹک شاپس فراہم کی گئی ہیں، تاکہ خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور خود کفیل کاروباری مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے بسوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنائی جا رہی ہے اور ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ماں اور بچی کے سانحے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شدید رنجیدہ، غفلت کے مرتکب کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر میں کیش لیس اور پیپر لیس سفر ممکن ہوگا اور ایک ہی اسمارٹ کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر آسانی سے سفر کیا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا