بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور بھانجی کو کرپشن کیس میں قید کی سزا

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی بھانجی برطانیہ کی لیبر پارٹی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو کرپشن کے ایک مقدمے میں عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کو تقریر کی اجازت پر بھارت کے خلاف سخت ردعمل، خبردار کردیا

بنگلہ دیش کے انسدادِ بدعنوانی ادارے کے مطابق شیخ حسینہ نے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈھاکا کے بڑے رہائشی منصوبے پرباچل نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں اپنے اور اہلخانہ کے لیے غیر قانونی طور پر زمین کے 6 پلاٹس حاصل کیے۔ اس منصوبے میں 25 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس شامل ہیں۔

عدالتی فیصلہ اور سزائیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کو 10 سال قید جبکہ ٹیولپ صدیق کو 4 سال قید کی سزا سنائی۔

اسی کیس میں شیخ حسینہ کے 2 دیگر رشتہ داروں، عزمینہ صدیق اور رادوان مجیب صدیق کو بھی 7، 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

لیبر پارٹی کا ردعمل

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی۔

مزید پڑھیے:  حسینہ واجد عام انتخابات میں بھاری کامیابی کیسے حاصل کرتی رہیں؟

ترجمان کے مطابق سینیئر قانونی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیولپ صدیق کو اس مقدمے میں منصفانہ قانونی عمل تک رسائی حاصل نہیں رہی اور انہیں الزامات کی مکمل تفصیلات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

ٹیولپ صدیق کا مؤقف

ٹیولپ صدیق نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنی خالہ کے دور حکومت میں کبھی کوئی سرکاری زمین حاصل نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اپنی والدہ یا بہن بھائیوں کے لیے زمین دلوانے کی کوئی کوشش کی۔

شیخ حسینہ کے خلاف دیگر مقدمات

واضح رہے کہ شیخ حسینہ اس سے قبل بھی کرپشن کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ قرار دی جا چکی ہیں جن میں پرباچل منصوبے سے متعلق 47 کیسز میں مجموعی طور پر 26 سال قید شامل ہے۔

مزید پڑھیں: وائٹ پیپر جاری: حسینہ واجد دور میں ٹیلی کام بدانتظامی اور بدعنوانی بے نقاب

علاوہ ازیں ان پر ایک سابقہ طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی عائد ہیں جن میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا اور ایک مقدمے میں انہیں سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی