حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علامہ ناصر عباس کی پیشکش

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، حکمران آئیں اس پر بات کریں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے ملاقات کرنا بہت ضروری ہے تاکہ صوبے کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کا راستہ نکل سکے۔

علامہ ناصر عباس نے واضح کیاکہ اپوزیشن حکومت کو مذاکرات کے لیے خوش آمدید کہتی ہے اور بال اب حکومت کی کورٹ میں ہے کہ وہ بات چیت کے لیے آگے آئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ صوبے کے متعدد مسائل ہیں اور ان کے حل کے لیے وفاق کے سامنے معاملات رکھنا لازم ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم تیار ہیں، اور پہل انہی کو کرنا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں