کراچی میں ریلی نکالنے پر امیر جماعت اسلامی منعم ظفر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر اور دیگر کے خلاف احتجاجی ریلی اور جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شادی سے وقت مل گیا ہو تو وزیراعظم کراچی پر بھی کچھ توجہ دیں، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر

ایس ایچ او ٹیپو سلطان تھانہ اظہر خان کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق واقعہ شاہراہ فیصل پر پیش آیا جہاں سیاسی جماعت کے کارکنان احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین میں قریباً 800 سے ایک ہزار مرد و خواتین شامل تھے۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کر رہے تھے، جبکہ ان کے ہمراہ منظر عالم، راشد اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

’ریلی کے باعث شاہراہ فیصل پر ایمبولینس اور دیگر گاڑیاں رک گئی تھیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔‘

مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا، ملین مارچ کا اعلان

اطلاعات کے مطابق کچھ افراد تیز دھار آلات کے ساتھ سڑک پر ٹینٹ بھی لگا رہے تھے، جبکہ مظاہرین نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp