سابق بھارتی کرکٹر کا ’بیٹا‘ جنس تبدیلی کی آخری سرجری کے لیے بھی تیار

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے سے بیٹی بننے والی انایا بنگر مارچ میں جنس کی تصدیق کی آکری سرجری کروانے جا رہی ہیں۔ انیا کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانس رائٹس کی بھی علمبردار ہیں اور انہوں نے اپنی تبدیلی کے سفر کو عوام کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انایا نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی آتھرو ہمیشہ ان کے ساتھ تھے اور اب والدین نے بھی ان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ سنجے بانگر سرجری کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ذہنی دباؤ کے شکار بابل خان کی بالی ووڈ و اداکاروں کے خلاف ویڈیو پر اہلخانہ کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ ’میں مارچ میں ویجینوپلاسٹی کروانے والی ہوں۔ فیشن ڈیزائنر سائیشہ شنڈے اور اداکارہ ترینیترا ہلدار گومراجو جنہوں نے بھی یہ سرجری کروائی ہے، انہوں نے میری رہنمائی کی۔ میں تھائی لینڈ کے اسی کلینک میں سرجری کرواؤں گی جہاں مجھے کم از کم ایک ماہ قیام کرنا ہوگا۔ اس کے بعد مجھے آرام کرنا پڑے گا۔ میں کم از کم چھ مہینے کرکٹ نہیں کھیل سکوں گی لیکن خوش ہوں کہ یہ لمحہ آخرکار آ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس لمحے کا پانچ سال سے انتظار کر رہی تھی۔ یہ میں ہوں۔ میں کبھی بھی اس جنس کے ساتھ ہم آہنگ نہیں محسوس کرتی تھی جس میں پیدا ہوئی تھی۔ جنس کی تصدیق کی سرجری کروانے کا فیصلہ برسوں کی تھراپی، طبی جانچ اور گہرے خودی جائزے کے بعد کیا۔ میں نے یہ یقینی بنانے کے لیے وسیع نفسیاتی اور طبی معائنہ کروائے کہ میں اس کے لیے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی کا ’بولڈ امیج‘ کیریئر کی راہ میں رکاوٹ کیسے بنا، جانیے بالی ووڈ اداکار کا اعتراف

انایا کا کہنا تھا کہ انہیں والد نے بتایا تھا کہ ان کا کرکٹ میں مستقبل نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں ٹرانس کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کی طرف سے زبردست حمایت ملی اور مالی طور پر بھی میری حالت بہتر تھی۔ میرے والد نے دیکھا کہ لوگ میرے ساتھ تصاویر لے رہے ہیں، میرے ساتھ کھڑے ہیں اور میری عزت کر رہے ہیں تو انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ کوئی عارضی مرحلہ نہیں ہے۔ انہوں نے دیکھا کہ میں اپنی زندگی اور اپنے فیصلوں میں سنجیدہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

انہوں نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مکمل حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ میرے والد سرجری کے تمام اخراجات اٹھائیں گے۔ ایک وقت تھا جب میں برطانیہ میں مکمل طور پر اکیلی تھی اور اب بھی بہت سے خاندانوں میں LGBTQ+ لوگوں کے بارے میں بدنامی ہے۔

انایا نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ اپنی بات کرکے اور اپنے خاندان کی حمایت دکھا کر میں دیگر ٹرانس خواتین کی مدد کر سکوں۔ یہ کسی اور کے گھر میں بھی اس گفتگو کو آسان بنا سکتا ہے۔ ایسے ملک میں جہاں خاندانوں میں جنس کی شناخت پر باتیں کرنا اب بھی مشکل ہے، میرے والدین کی حمایت سب کچھ ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے آریان نے 2024 میں جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنا نیا نام انایا رکھا تھا، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم