’اب اسکول کھلنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا کریں‘، مزمل اسلم کا پنجاب میں 3 روزہ تعطیلات پر طنز

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پنجاب نے فروری کے پہلے ہفتے میں تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 فروری 2026 (جمعرات) کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ، حکومتِ پنجاب نے 6 فروری 2026 (جمعہ) کو بسنت کے موقع پر بھی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی نوٹیفکیشن شیئر کیا اور کہا کہ پورے پنجاب میں 6 اور 7 فروری کو پبلک ہالیڈیز ہوں گی۔

خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’رانا صاحب، پنجاب میں اگر کسی دن اسکول کھولنا ہو تو براہِ کرم اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا کریں کیونکہ اب پنجاب میں چھٹیاں زیادہ اور اسکول کم دن کھلتے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم