ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی رینکنگ میں نمایاں بہتری، صائم ایوب پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اوپننگ کرکٹر صائم ایوب نے حالیہ شاندار کارکردگی کے باعث آئی سی سی مینز ٹی20 انٹرنیشنل آل راؤنڈر رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

23 سالہ صائم ایوب نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلی گئی 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں پاکستان کی 0-3 سے کلین سوئپ جیت کے بعد دوبارہ اپنے نام کیا۔

اس دوران انہوں نے زمبابوے کے تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان بھارت میچ نہ ہونے سے بھارتی براڈکاسٹرز کو اربوں روپے کا مالی نقصان متوقع

یہ کامیابی پاکستان اور صائم ایوب دونوں کے لیے خوش آئند ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے آغاز میں چند ہی دن باقی ہیں۔

پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا ٹائٹل جیتنے کی خواہاں ہے، جبکہ اس سے قبل پاکستان نے 2009 میں ہونے والے دوسرے ایڈیشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں صائم ایوب نے مجموعی طور پر 119 رنز اسکور کیے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں، تاہم وہ واحد پاکستانی کھلاڑی نہیں تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی دکھا کر تازہ رینکنگ میں بہتری حاصل کی۔

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی پا کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے, وہ اس وقت بھارت کے ورون چکرورتی سے محض 28 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ ابرار احمد نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اسی طرح محمد نواز نے بھی بولرز کی رینکنگ میں 8 درجے بہتری کے ساتھ  7ویں پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ سیریز کے آخری میچ میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد نواز ٹی20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں صائم ایوب 8 درجے ترقی کے ساتھ 27ویں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 12 درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی20 بیٹرز کی ٹاپ 10 فہرست میں بھی رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ابھیشیک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کے ردعمل کا انتظار

جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر تیسری، سری لنکا کے پتھم نسانکا پانچویں، بھارت کے سوریا کمار یادیو چھٹی اور نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 9ویں نمبر پر ایک ایک درجہ ترقی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں مجموعی طور پر 7 مختلف ممالک کے کھلاڑی ٹاپ 11 میں شامل ہیں، اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔

دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے کیمرون گرین 16 درجے ترقی کے ساتھ 14ویں جبکہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 15 درجے بہتری کے ساتھ 22ویں پوزیشن پر ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: گروپ مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

 بھارت کے ایشان کشن 32 درجے ترقی کے ساتھ 32ویں اور جنوبی افریقہ کے ریان رِکلٹن 42 درجے چھلانگ لگا کر 40ویں نمبر پر شامل ہیں۔

بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 8 درجے ترقی کے ساتھ 23ویں نمبر پر نمایاں بہتری حاصل کی۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں یہ دونوں اپنی ٹیموں کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟