یومِ یکجہتی کشمیر پر حکومتِ پاکستان کا کشمیری مہاجرین کے لیے بڑا ریلیف

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری مہاجرین کے لیے ایک بڑا اور اہم ریلیف پیکج دینے کا اعلان کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا عملی ثبوت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر 1989-90 کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہجرت کرنے والے کشمیری مہاجرین کا ماہانہ فی کس گزارہ الاؤنس بڑھا کر 5 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مہاجرین کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی لانا اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر کی مکمل بحالی ایک قومی فریضہ ہے، اور ریاست ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ کشمیری مہاجرین کی عزت، تحفظ اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

حکومتِ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک پاکستان ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر عالمی فورم پر ان کا مقدمہ بھرپور انداز میں اجاگر کرتا رہے گا۔

750 رہائشی گھروں کی تعمیر کا پائلٹ منصوبہ جاری

کشمیری مہاجرین کی آبادکاری کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے 3 ارب روپے کی لاگت سے 750 رہائشی گھروں پر مشتمل ایک پائلٹ پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ ان گھروں کی تعمیر کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر نے زمین فراہم کی ہے، جبکہ منصوبے کا مقصد مہاجر خاندانوں کو باعزت اور محفوظ رہائش فراہم کرنا ہے۔

کشمیریوں کے ساتھ دائمی وابستگی کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، اور کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور انسانی سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟