آنتوں میں 39 ٹریلین جرثومے ہمہ وقت موجود، اچھی صحت کے لیے انہیں قابو میں کیسے رکھا جائے؟

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ ڈائجیسٹوہیلتھ ڈے یا نظام انہضام کی صحت کا عالمی دن ہر سال 29مئی کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد آنتوں کی اچھی صحت کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام انہضام ہماری مجموعی صحت میں اہم کردار اداکرتا ہے اور روز مرہ کی عادات ہماری آنتوں کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ہماری ڈائجیسٹو صحت ہماری مجموعی صحت کو متاثر کر سکتی ہےتقریباً39ٹریلین جرثومے ہیں جو ہماری آنتوں میں رہتے ہیں اور انسانی فزیالوجی،میٹا بولزم،غذائیت اور مدافعتی نظام کے افعال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے توازن میں کوئی بھی خلل معدے کی صحت کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے جس سے معدے کی بیماری ،چڑ چڑا پن،آنتو ں کی سینڈورم اور لیکٹوز کی عدم رواداری سے قبض کی شکایت لاحق ہو سکتی ہے۔

آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ہم درج ذیل عادات اپنا سکتے ہیں۔

1۔صحت مند اور متوازن غذا کا استعمال

فائبر، وٹامنز، معدنیات اور پرو بائیوٹکس سے بھرپورغذا کا استعمال آپ کی آنتوں کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

اپنی روزمرہ کی خوراک میں مختلف اقسام کے پھل،سبزیاں،اناج،پروٹین،اور خمیر شدہ غذائیں جیسے کہ دہی وغیرہ کا استعمال یقینی بنائیں۔

2۔پانی زیادہ پیئیں

نظام انہضام کےہائیڈریٹ رہنے اوراس کے موثر طریقے سے کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مناسب مقدار میں پانی کا پیئیں۔روزانہ کم سے کم 8سے 10گلاس پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

3۔باقاعدہ ورزش

ورزش نہ صرف ہمارے جسم کے دیگر پٹھوں بلکہ آنتوں کے پٹھوں کو بھی متحرک کرتی ہے اور انہیں صحت مند رکھتی ہے۔

روزانہ کم سے کم 30منٹ کی ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

چہل قدمی،جاگنگ،سائیکلنگ یا تیراکی میں سے جو آپ کو آسان لگےوہ کریں۔

4۔اپنی زندگی میں تناؤ کم کریں

تناؤ سے ہماری آنتوں میں موجود بیکٹیریا میں خلل پیدا ہو سکتا ہےجس سے ہماری صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

تناؤ سے نجات پانے کے لیےیوگا، مراقبہ، گہری سانسیں لینا یا آڈیو ویژول ریلیکس کی تکنیکیں اپنائیں۔

مندرجہ بالا بتائیں گئیں عادات کو اپنی روز مرہ کے معمولات میں شامل کرنے سےہم نظام انہضام کے مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور اپنی آنتوں کے افعال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آلودگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات ہوئے؟ وفاقی آئینی عدالت نے وفاق اور صوبوں سے نئی رپورٹ طلب کرلی

فیفا نے ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں قابلِ استعمال پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی

’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

ناران میں سیاحوں کا غیر معمولی رش، کمرے نایاب، سیاح مہنگے اور غیر معیاری ٹین شیلٹرز میں رہنے پر مجبور

موت کے خدشات غلط ثابت، ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا گائیڈ محفوظ بازیاب

ویڈیو

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے