دہشتگردوں نے شیر جیسا بیٹا مار کر میری کمر توڑ دی، کوئٹہ فائرنگ میں فرزند کھونے والے باپ کی فریاد

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریلوے کالونی کوئٹہ کے رہائشی جاوید کا 24 سالہ بیٹا محمد صدیق ہفتے کی صبح زرغون روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پولیس میں بھرتی ہوکر دہشتگردوں سے بابا کا بدلہ لوں گی‘، کوئٹہ کے شہید پولیس اہلکار کی ننھی بیٹی کا عزم

شہید نوجوان کے والد جاوید نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا ان کی آنکھوں کے سامنے سڑک پر تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تڑپتا رہا۔ شدید فائرنگ کے باعث وہ فوری طور پر اپنے بیٹے کو اسپتال منتقل نہ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل گاڑیاں روکنے کی کوشش کرتے رہے اور لوگوں سے مدد کی منتیں کرتے رہے مگر خوف کے مارے کوئی قریب آنے کو تیار نہ ہوا۔

جاوید کے مطابق دہشتگرد علاقے میں اس بے خوفی سے گھوم رہے تھے جیسے اپنے گھر میں ٹہل رہے ہوں۔ بعد ازاں اہلخانہ اور رشتہ دار بڑی مشکل سے صدیق کو اسپتال پہنچانے میں کامیاب ہوئے لیکن زندگی بیٹے کا اتنا انتظار نہ کرسکی۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ: دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت

والد نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کے سامنے گڑگڑا کر اپنے بیٹے کی جان بچانے کی درخواست کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

غم زدہ والد نے کہا کہ وہ میرا فرمانبردار بیٹا تھا، میرا سہارا تھا لیکن دہشتگردوں نے میری کمر توڑ دی۔

محمد صدیق ایک بیکری میں ملازمت کرتا تھا اور روزانہ 12 سے 13 گھنٹے محنت کر کے جو معمولی تنخواہ کماتا اسی سے گھر کے اخراجات پورے ہوتے تھے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

جاوید خود ریلوے کے ملازم ہیں اور ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں جبکہ صدیق کی والدہ شدید علیل ہیں۔ 4 بہن بھائیوں میں صدیق سب سے بڑا اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟