لاہور میں بسنت کے دوران ایئرپورٹ کے ٹیک آف اور لینڈنگ ایریاز میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے 5 فروری کو اعلان کیا کہ لاہور میں بسنت کے دوران فلائٹ آپریشنز کو محفوظ بنانے کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹیک آف اور لینڈنگ ایریاز میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا، جو 6، 7 اور 8 فروری کے لیے لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بسنت کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز کا لبرٹی چوک کا دورہ، شہریوں سے ملاقات

ایئرکرافٹ لینڈنگ ایریا: نادرآباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، اور DHA لاہور بلاکس P, Q, R, S۔ ایئرکرافٹ ٹیک آف راستے: الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، تاجپورہ سے ملحقہ کینال بینک روڈ اور تاجپورہ کے علاقے۔

یہ پابندیاں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹیز کی ایوی ایشن سیفٹی سفارشات کی روشنی میں اور Punjab Regulation of Kite Flying Act, 2025 کے سیکشن 6(1) کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ باقی تمام شرائط اور ضوابط پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بسنت: قیمتوں اور محفوظ انتظامات پر توجہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ بسنت کے دوران بھی ان علاقوں میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘