لاہور میں بسنت کی رونقیں عروج پر، نواز شریف بھی ڈور اور گڈا پکڑے جشن میں شریک ہوئے

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بسنت کا جشن منایا۔

مزید پڑھیں: بسنت کو انجوئے کررہے ہیں، مریم نواز نے بہت اچھے انتظامات کیے، فواد چوہدری

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اندرون لاہور کے سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے دوست کے گھر پہنچے، جہاں وہ چھت پر بیٹھ کر اڑتی ہوئی رنگین پتنگوں کا لطف اٹھاتے رہے۔ اس دوران انہوں نے خود ڈور اور گڈا بھی پکڑا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار شامل ہیں۔

لاہور میں بسنت کی رونقیں اپنے عروج پر ہیں اور فیسٹیول کے دوسرے دن شہریوں میں خوشی و جوش کا ماحول دیکھنے میں آیا، لوگ بھرپور انداز میں بسنت منا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں بسنت کا دوسرا روز، غیرملکی مہمان بھی پتنگ بازی میں شامل

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت سے متعلق اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟