لاہور میں بسنت کا دوسرا روز، غیرملکی مہمان بھی پتنگ بازی میں شامل

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں بسنت کا دوسرا روز جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ بسنت کے موقع پر پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی شہری بھی پتنگ بازی میں بھرپور دلچسپی لیتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سانحہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت سے متعلق اپنی تقریبات منسوخ کردیں

غیرملکی شہریوں کی بڑی تعداد اندرونِ شہر پتنگ بازی کے لیے پہنچی، جہاں انہوں نے مقامی افراد کے ساتھ بسنت کے رنگوں سے لطف اٹھایا۔ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے غیرملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بسنت کی تقریبات میں ان کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔

تقریبات کے دوران غیرملکی مہمانوں نے بھی پتنگیں اڑائیں جبکہ سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی گڈی اڑانے کے شوقین نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:چھتوں پر پتنگیں، میدانوں کے ہیروز بھی بسنت کے دیوانے

غیرملکی مہمانوں کا کہنا تھا کہ لاہور میں بسنت منانے کا ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ ایک مہمان نے کہا کہ انہوں نے سنا تھا لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے، آج اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ دیگر مہمانوں نے لاہور کے ثقافتی رنگوں کو خوبصورت اور دلکش قرار دیا۔

غیرملکی مہمانوں کے مطابق پنجاب حکومت کا بسنت جیسے ثقافتی تہوار کو دوبارہ منانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، جس سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔

ادھر بسنت فیسٹیول کی کوریج کے لیے 20 مختلف بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کے نمائندے بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘