انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) مصنوعی ذہانت کے قومی پلیٹ فارم انڈس اے آئی ویک 2026 میں شرکت کرے گی، جہاں کمپنی پاکستان کے ارتقائی اے آئی ایجنڈے کی معاونت کے لیے اپنے صنعتی نقطۂ نظر اور عملی اے آئی ایپلی کیشنز نمائش کے لیے پیش کرے گی۔

ٹیلی کام سے اے آئی سے تقویت یافتہ ٹیک کمپنی تک کا سفر

اس ایونٹ میں پی ٹی سی ایل ایک روایتی ٹیلی کام ادارے سے اے آئی سے تقویت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی میں اپنے ارتقا کا مظاہرہ کرے گی۔ اس مشن میں عالمی ڈیجیٹل کمپنی ’ای اینڈ‘ (e&) کی بھرپور معاونت شامل ہے، جو پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں ذمہ دارانہ، قابلِ توسیع اور مقامی ضروریات سے ہم آہنگ مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت کر رہی ہے۔

جدید ترین اے آئی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری

پی ٹی سی ایل اس وقت پاکستان کے جدید ترین اے آئی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مصروف ہے اور اعلیٰ کارکردگی والے جی پی یو کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، تاکہ جدید کمپیوٹنگ، تیز رفتار ڈیٹا پروسیسنگ اور جدید ترین اے آئی ورک لوڈز کو مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔

8عملی اے آئی کیسز کی نمائش

انڈس اے آئی ویک کی صنعتی نمائش میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی 8 عملی استعمال کے کیسز پیش کیے جائیں گے، جن میں  4 کیسز ای اینڈ (e&) کے زیرِ انتظام 3 کیسز پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز کے ایک خصوصی کیس کنیکٹ ہیئر کی جانب سے شامل ہے، جو سماعت سے محروم افراد کی شمولیت کے لیے اے آئی کے استعمال پر مبنی ہوگا

یہ تمام کیسز آپریشنل، انٹرپرائز اور جامع ڈیجیٹل ماحول میں اے آئی کے حقیقی دنیا میں اطلاق کو اجاگر کریں گے۔

اے آئی سمٹ سے صدر و سی ای او پی ٹی سی ایل و یوفون، حاتم بامطرف ایک کلیدی خطاب کریں گے، جس میں اے آئی میں ہونے والی پیش رفت کو قومی ترقی میں بدلنے پاکستان کی طویل مدتی ڈیجیٹل اور معاشی ترقی اور انڈسٹری کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اس کے علاوہ موتیح چغلیل، چیف کلاؤڈ آفیسر، ای اینڈ انٹرپرائز بھی ایک پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔

قومی ڈیجیٹل وژن کے لیے عزم

پی ٹی سی ایل کی اس سمٹ میں شرکت حکومتِ پاکستان اور وسیع تر اے آئی ایکو سسٹم کی معاونت کے لیے کمپنی کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور طویل مدتی قومی ترجیحات کو آگے بڑھانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘