غیرملکی سفارتکار بھی بسنت میں شریک، فیسٹیول کے رنگ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو لاہور کھینچ لائے

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں 25 برس بعد بسنت کی اجازت ملنے پر نہ صرف ملک کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے فیسٹیول میں شرکت کی، بلکہ برطانوی ہائی کمشنر،امریکی سفیر نٹالی بیکر سمیت دیگر غیرملکی سفارتکاروں نے بھی جشن میں حصہ لیا۔

برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں بسنت کے تہوار میں شرکت کی اور مقامی ثقافت سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں بسنت کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے رنگ برنگی پتنگیں دیکھیں اور تہوار کی خوشیوں میں اہلِ لاہور کے ساتھ شریک ہوئیں۔

جین میریٹ نے بسنت کو پنجاب کی ثقافت کا خوبصورت اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تہوار لوگوں کو قریب لانے اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کی بسنت میں شرکت کو پاکستان اور برطانیہ کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی اور برطانوی سفارتکاروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے روایتی ثقافتی ایونٹ کے شاندار انعقاد کو سراہا، جس میں انہوں نے پتنگ بازی اور جشن میں بھرپور حصہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp