جنید اکبر پی ٹی آئی سے سخت ناراض، پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی اور قیادت کے رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔

جنید اکبر کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ان کی برداشت ختم ہو چکی ہے اور وہ آج کے بعد نہ تو پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ رہیں گے، نہ چیف وہپ، پارلیمانی لیڈر یا کسی اور عہدے دار کو تسلیم کریں گے۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے حق کا ساتھ دیا، خیبرپختونخوا کو نیا وزیر اعلیٰ مل گیا، جنید اکبر خان

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں فیصلے چند افراد روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں جبکہ دیگر اراکین کو ایوان میں بولنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے شکوہ کیاکہ وہ سال میں چند ہی مواقع پر اسمبلی میں بولے ہیں، جبکہ بجٹ اور اہم معاملات میں بھی نظر انداز کیا جاتا رہا۔

جنید اکبر نے سوال اٹھایا کہ کیا منتخب نمائندے روزانہ صرف رسمی حاضری کے لیے آتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر شرافت اور برداشت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے مزید کہاکہ دہشتگردی جیسے سنگین معاملات پر بھی کسی میں یہ ہمت نہیں کہ سوال کرے کہ صوبائی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری کیا ہے، جبکہ روزانہ معمولی باتوں پر مذاق اور تنقید کی جاتی ہے۔

جنید اکبر نے اعلان کیاکہ وہ پارلیمانی کمیٹی سے علیحدہ ہو رہے ہیں اور آئندہ اسپیکر سے براہِ راست بات کریں گے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کل تک ترجمان فراز مغل کو عہدے سے فارغ کریں، جنید اکبر کا وزیراعلیٰ کو الٹی میٹم

انہوں نے کہا کہ وہ آزاد حیثیت میں بیٹھنے کے لیے اسپیکر سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آپ لوگ بھاڑ میں جائیں، میں کل اسپیکر کو باضابطہ طور پر درخواست کروں گا مجھے اسمبلی میں الگ نشست الاٹ کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی