پشاور ہائیکورٹ نے حق کا ساتھ دیا، خیبرپختونخوا کو نیا وزیر اعلیٰ مل گیا، جنید اکبر خان

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم نے کوشش کی اور اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنی روایت برقرار رکھی اور حق کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے

جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ آج پشاور ہائیکورٹ کے اسی فیصلے کے تحت سہیل آفریدی صاحب حلف اٹھائیں گے، اور جو صوبہ دو سے چار روز سے بغیر وزیرِ اعلیٰ کے چل رہا تھا، اسے آج نیا وزیرِ اعلیٰ مل جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق سوال کے جواب میں جنید اکبر نے کہا کہ میرا گورنر صاحب سے رابطہ ہوا تھا، وہ مثبت رویہ رکھتے ہیں، اور ہم بلاول بھٹو صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی اور جمہوری طریقے سے ہماری مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ

پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کے حوالے سے جنید اکبر خان نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے، اگر دونوں طرف سے کوئی زیادتی ہوتی ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ امن قائم رہے، کیونکہ امن کے بغیر دونوں ممالک ترقی نہیں کر سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز، اہم معاہدے پر دستخط

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے اہم سہولت دیدی

ویڈیو

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں