9 مئی کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا المیہ ہے

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے 9 مئی کے افسوسناک سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا المیہ ہے۔ شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

پاک فوج اور شہدائے پاک سر زمین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ وفد نے تباہ شدہ جناح ہاؤس میں بابائے قوم کے نوادرات کی پائمالی پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کام کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہیں کر سکتا۔

وفد میں سینیئر صحافی، دانشور اور دیگر حضرات شامل تھے، ان کا کہنا تھا کہ اس مذموم سازش میں ملوث افراد کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔ وفد کے اعلیٰ عہدیداران نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp