پاک بھارت میچ: سری لنکا کا پاکستان کے فیصلے پر اظہارِ تشکر

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے وزیر خارجہ، امورِ بیرونِ ملک روزگار اور سیاحت وجیتھا ہیراتھ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، حکومتِ پاکستان اور دفترِ خارجہ کا سری لنکا کی درخواست پر مثبت غور کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سری لنکا کا ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کا عزم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وجیتھا ہیراتھ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کے اسپورٹس حکام کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اسپورٹس مین اسپرٹ، دوستی اور پاکستان و سری لنکا کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان اور صدرِ سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے یاد دلایا کہ مشکل حالات میں پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

صدرِ سری لنکا نے وزیراعظم پاکستان سے موجودہ صورتِ حال کو دوستانہ اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ: حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی

بین الاقوامی برادری اور دوست ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp