زرعی یونیورسٹی پشاور میں لیپ ٹاپ تقریب کے دوران ہنگامہ آرائی، عمران خان کے حق میں نعرے

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زرعی یونیورسٹی پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے زیرِ اہتمام لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے دوران سیاسی کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

تقریب کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس سے پروگرام کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔

اس دوران اسلامک اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے کارکنان ہال کے باہر جمع ہو گئے اور سابق وزیرِاعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی جانب سے ’نعرۂ عمران‘ اور ’جیوے جیوے عمران‘ کے نعرے لگائے گئے جن کی گونج ہال کے اندر تک سنائی دیتی رہی۔

ہال کے اندر بھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے طلبہ عمران خان کے حق میں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حامی طلبہ امیر مقام کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران انتظامیہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتی دکھائی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا