بسنت منانا جرم نہیں، عمران خان جیل میں ہیں تو کیا ہم نے کھانا چھوڑ دیا؟ نورین نیازی کا تنقید پر جواب

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے حالیہ دنوں میں بسنت کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسان نیازی اور عمران خان جیل کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایک طرف حسان نیازی اور عمران خان جیل میں ہیں اور دوسری طرف علیمہ خان کا بیٹا بسنت منا رہا ہے نورین نیازی نے جواب دیا کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بسنت منائی یا پتنگ اڑا لی تو لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ یہ غلط حرکت ہے۔ پتنگ اڑانا جرم نہیں سب اڑا رہے ہیں۔ اگر عمران خان جیل میں ہیں تو کیا ہم نے کھانا چھوڑ دیا ہے؟ ہم اپنی زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علیمہ خان نے بھی گزشتہ روز واضح کیا کہ پارٹی کی جانب سے کسی کو بسنت نہ منانے کی ہدایت نہیں دی گئی تھی اور انہوں نے خود بھی گھر پر پتنگ بازی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منا رہا تھا اور ان کا بڑا بیٹا بھی بسنت کا شوقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو بسنت منانے سے روکا نہیں تھا، میں نے خود بھی پتنگ بازی کی، علیمہ خان

 علیمہ خان نے کہا تھا کہ بسنت کسی پارٹی کے لیے مخصوص نہیں ہے اور لاہور میں ہر بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا۔ یہ لاہوریوں کا جنون ہے اور لاہوریوں کو اس سے روکنا تقریباً ناممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا