واٹس ایپ ویب پر وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ جلد اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین کسی اضافی سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر براہ راست براؤزر کے ذریعے کالز کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کو اے آئی حریفوں کو رسائی نہ دینا مہنگا پڑگیا، یورپی یونین حرکت میں آگئی

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ ویب اب تک صرف چیٹنگ تک محدود تھا، تاہم نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین وائس اور ویڈیو کالز بھی کر سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے ونڈوز، میک اور لینکس استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ ویب کو تقریباً اسی طرح استعمال کرسکیں گے جیسے وہ ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ویب پر ویڈیو کالنگ کے دوران اسکرین شیئرنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اگرچہ یہ فیچر گوگل میٹ یا زوم جیسے پلیٹ فارمز کا مکمل متبادل نہیں ہوگا، تاہم صارفین کے لیے ایک اہم اضافہ ضرور ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین ہیکرز کے شدید خطرے میں، فوری بچاؤ کیسے کریں؟

واٹس ایپ ویب پر کی جانے والی کالز بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت ہوں گی، یعنی کال میں شریک افراد کے علاوہ کوئی اور شخص، حتیٰ کہ واٹس ایپ خود بھی ان کالز تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔ اس کے لیے صارفین کو کسی اضافی سیٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ سیکیورٹی خودکار طور پر فعال ہوگی۔

یہ فیچر خاص طور پر لینکس صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے لینکس کے لیے تاحال کوئی آفیشل ڈیسک ٹاپ ایپ فراہم نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں انسٹاگرام کی طرح ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

فی الحال یہ سہولت تیاری کے مرحلے میں ہے اور کمپنی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ صارفین کو بغیر کسی خرابی کے بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ