ٹی20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کرلیا۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے اپنی انفرادی رنز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچا دی، جو انہوں نے صرف 41 اننگز میں مکمل کی۔

صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گروپ اے کے اس میچ میں امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو شکست دی تھی۔

پاکستان اب گروپ مرحلے کا اہم میچ 15 فروری کو سری لنکا میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تھا، تاہم آئی سی سی سے مذاکرات کے بعد حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟