پی ایس ایل 2026، پلیئرز کی نیلامی کل ہوگی

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن کا انعقاد کل کیا جائے گا، جس کے ذریعے فرنچائزز لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل اپنے اسکواڈ حتمی شکل دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، بیس پرائس بھی طے

ٹیمیں آکشن کے عمل کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دے سکیں گی۔ 16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی لازمی ہوگی جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیر ملکی پلیئرز شامل کیے جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ ہر اسکواڈ میں کم از کم 2 انڈر 23 کھلاڑیوں کی شمولیت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

لاہور میں منعقد ہونے والی پلیئرز آکشن صبح 11:30 بجے شروع ہوگی، پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے مجموعی طور پر 880 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی: 7ویں ٹیم حیدر آباد 175 کروڑ، 8ویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں فروخت

فرنچائزز کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مجموعی بجٹ فراہم کیا جائے گا، جس میں ری ٹین کیے گئے اور ڈائریکٹ سائن کیے گئے کھلاڑیوں کی فیس بھی شامل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟