ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلوی کپتان مچل مارش آئرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ سے باہر

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلوی کپتان مچل مارش گروئن انجری کے باعث بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

مارش کی جگہ اسٹیو اسمتھ سری لنکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے جبکہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹریوس ہیڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ کا تاریخی میچ، ڈبل سوپر اوور کے بعد جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے دی

میتھیو رینشا کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں بتایا کہ مارش کو اس ہفتے کے آغاز میں ٹریننگ کے دوران گروئن پر براہِ راست چوٹ لگی، جس کے باعث انہیں درد اور تکلیف کا سامنا ہے اور ان کی حرکت متاثر ہو رہی ہے۔

اسکین رپورٹس سے انٹرنل ٹیسٹیکولربلیڈنگ کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد انہیں آرام اور بحالی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

’ان کی واپسی کا فیصلہ علامات میں بہتری اور طبی مشورے کی روشنی میں کیا جائے گا۔‘

بعد ازاں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ مارش بدقسمتی سے میچ سے محروم ہوئے ہیں اور انہوں نے چوٹ کی سنگینی کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ

ہیڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بدقسمتی سے مچی مارش کو چند روز قبل ٹریننگ میں چوٹ لگی اور کوئی بھی ان کی مالش کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

’وہ بدقسمت رہے، لیکن باقی ٹیم وہی ہے، پاکستان سیریز سے چند کھلاڑیوں کی واپسی خوش آئند ہے، مضبوط ٹیم ہے اور ہم اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے پرامید ہیں۔‘

آسٹریلیا کو فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی، جو کمر کی تکلیف سے مکمل صحتیاب نہ ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

جوش ہیزل ووڈ بھی اچیلس اور ہیم اسٹرنگ انجریز سے بروقت صحتیاب نہ ہو سکے۔

مچل اسٹارک پہلے ہی اس فارمیٹ سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں، جس کے باعث آسٹریلیا اپنے اہم فاسٹ بولرز سے محروم ہے۔

دوسری جانب جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ بھی ہیم اسٹرنگ انجری سے واپسی کے عمل میں ہیں اور پہلے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی سے اسرائیل ناخوش، امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں

جنگ بندی کی خلاف ورزی، لبنان کا پاکستان سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟