بنگلہ دیش انتخابات: 299 نشتوں کے لیے 2,028 امیدوار میدان میں

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں 299 نشستوں کے لیے کل 2,028 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں 50 سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل، 394 بین الاقوامی مبصرین، 197 غیرملکی صحافی مشاہدہ کریں گے

الیکشن کمشنر بریگیڈیر جنرل (ریٹائرڈ) ابوالفضل محمد ثنااللہ کے مطابق ان میں سے 83 خواتین امیدوار ہیں۔

شیرپور-3 حلقے میں ایک امیدوار کی وفات کے باعث ووٹنگ مؤخر کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کل امیدواروں میں سے 1,755 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ 273 آزاد امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات، 127 ملین سے زائد ووٹرز کل ووٹ کاسٹ کریں گے

خواتین امیدواروں میں سے 63 جماعتی اور 20 آزاد ہیں جبکہ مرد امیدواروں میں سے 1,692 جماعتی اور 253 آزاد امیدوار ہیں۔

ثنااللہ نے بتایا کہ پولنگ 12 فروری کو 300 میں سے 299 پارلیمانی نشستوں کے لیے ہوگی جس کے اوقات صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات 2026: کیا ہوگا، کب ہوگا اور  کس کا کیا داؤ پر لگا ہے؟

الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ اگر ووٹر پولنگ سینٹرز کے اندر 4:30 کے بعد انتظار کر رہے ہوں تو ان کے ووٹ قانون کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟