سوئنگ سلطان وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر مقرر

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا صدر مقرر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو جاری

لاہور میں نجی ہوٹل میں الفا اوزی اسپورٹس کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں وسیم اکرم کی بطور صدر نامزدگی کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

اسی موقعے پر سیالکوٹ اسٹیلینز کے آفیشل لوگو کی بھی پہلی مرتبہ رونمائی کی گئی جسے شرکا کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

وسیم اکرم تقریب میں آن لائن شریک ہوئے اور ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے: سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کو ایک مضبوط، منظم اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے اپنا تجربہ اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

فرنچائز کا عزم

تقریب میں اسٹیلینز کے ہیڈ کوچ ٹیم پین، ٹیم کے شریک مالکان حمزہ مجید اور محمد شاہد بھی موجود تھے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیالکوٹ اسٹالینز پی ایس ایل میں جدید رجحانات متعارف کرانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: انتظار ختم، پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کا مکمل نام سامنے آگیا

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران فرنچائز کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟